Religious Books

  • Showing all 11 results

600.00

ہر زندگی، خواہ وہ فرد کی ہو یا قوم کی، وقت کے ایک خاص دورانیے کے بعد ایک خاص ڈھرے پر چلنے کی عادی ہو جاتی ہے اور رفتہ رفتہ یہی اندازِ زیست اس کے لیے تقدس حاصل کر لیتا ہے۔ اس تقدس کی چھان پھٹک ضروری ہوتی ہے، تاکہ اصل کو فرع سے، اہم کو غیر اہم سے اور اصول کو فضول سے دور رکھا جا سکے۔ سجاول خان رانجھا نے ان مکالمات میں یہی فریضہ سرانجام دینے کی کوشش کی ہے۔ اس مقصد کے لیے انھوں نے معاصر عہد کی ایسی شخصیات کو منتخب کیاہے جن کی دلچسپیاں متنوع اور وابستگی مختلف شعبہ ہائے حیات سےہے۔ اور جو اپنےاپنے شعبے میں اختصاص رکھتے ہیں اور اس بارے میں غور و فکر کے عادی ہیں۔ اس نیرنگی نے کتاب کے مندرجات کو ہر قسم کا ذوق رکھنے والےقارئین کے لیے دلچسپی کا سامان بنا دیا ہے۔

شاہد اعوان